سمندری حیات کو بچائیں، 12 سالہ لڑکے نے سمندری آلودگی کو صاف کرنے کے لئے حیرت انگیز شپ ڈیزائن کرلیا

سمندری حیات کو بچائیں، 12 سالہ لڑکے نے سمندری آلودگی کو صاف کرنے کے لئے حیرت انگیز شپ ڈیزائن کرلیا



بھارت (افسرخان ۔ ٹیکناجی ڈیسک ) بڑھتی ہوئی سمندری آلودگی کی وجہ سے سمندری حیات خطرے میں ہے۔ جس کو بھانپ کر12 سالہ بھارتی بچے نے سمندرمیں موجود آلودگی اور گندگی کو صاف کرنے کے لئے حیرت انگیز شپ ڈیزائن کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 سالہ حذیق کازی نے ایک شپ (بحری جہاز) ڈیزائن کیا ہے جو سمندری آلودگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ جس کا نام بچے نے ERVIS رکھ لیا ہے۔ 

کازی نے کہا ہے کہ میں نے سمندری آلودگی اور آبی حیات کو درپیش خطرات پر کچھ ڈاکومنٹریز دیکھیں اور آلودگی سے سمندری حیات کو درپیش خطرات کو محسوس کیا۔ پھر میں نے سوچا کہ مجھے کچھ کرنا چاہئے۔ جو مچھلی ہم کھاتے ہیں وہ سمندر میں پلاسٹک کھاتی ہیں یعنی اس کا مطلب ہے کہ سمندری آلودگی کا ہم سے تعلق بنتا ہے۔ اور ہم پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، اور یہ انسانی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے، یہی وجہ تھی کہ مجھے ERVIS کا خیال آیا۔ 

حذیق کازی نے اپنا آئیڈیا اور ڈیزائن متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں پیش کیا ہے جہاں اسے بے حد پذیرائی ملی ہے۔ کازی نے یہ ڈیزائن ٹیڈیکس اور ٹیڈ 8 میں بھی پیش کیا جسے عالمی سکالرز اور اداروں نے سراہا ہے۔

کازی کے مطابق ان کا ڈیزئن کردہ شپ سمندر سے پلاسٹک کو اندر اٹھا سکتی ہے کیوںکہ اس نے اس بیس پر ایسی ٹیکنالوجی نصب کر رکھی جس کا سنسر سمندر میں سمندری حیات، پانی اور پلاسٹک کو پہنچان کر عمل کرسکتی ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم