مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں جان بحق 27 افراد میں سے 24 کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں جان بحق 27 افراد میں سے 24 کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک)  گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے 27 جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ مسافر کوچ میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھے کہ بیلہ کراس کے مقام پر اس کا ٹرک سے تصادم ہوگیا، ٹرک میں ایرانی ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ڈیزل کی وجہ سے آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا اور کسی کو بچنے کا موقع نہ مل سکا۔  واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 1 زخمی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

حب میں کوئی برنس ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔

آج سانحہ بیلہ میں جاں بحق ہونے والے 27 افراد میں سے 24 کی نماز جنازہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ادا کردی گئی۔ ضلع پنجگور کے تبلیغی اجتماع میدان میں ان افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ حادثے میں جاں بحق باقی 3 افراد کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم