جس کو موبائل لینا ہے جلدی لے لیں: قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافہ ہونے والا ہے
کراچی (ویب ڈیسک) مہنگا مہنگا مہنگا، ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ اب حکومت نے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھادی ہے اورموبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافے کا امکان ہے۔ حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی۔ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔ اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے مطابق حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.