گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
پشاور(اے پی پی) ضلع بنوں میں دھماکے سے میاں بیوی سمیت چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود ویدون لنڈیڈاک میں سکول ٹیچر برکت اللہ کے گھر میں کمرے کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر کے چھ ا فراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں مالک مکان سکول ٹیچر برکت اللہ ان کی بیوی فرہاد بی بی اور چار بچے کلیم اللہ،فریداللہ،فہیم اللہ اوربسنہ بی بی شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لا یاگیا دھماکہ کی وجوہات آخری اطلاعات تک معلوم نہ ہو سکیں ، دھماکہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.