میرے حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا: نواز شریف
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے، میرے حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے، کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.