پیپلز پارٹی کو لگا بڑا دھچکا، ایک اہم سابق قومی اسمبلی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کو لگا بڑا دھچکا لگا ہے، مشکل حالات میں ایک اہم سابق قومی اسمبلی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے دل اور گڑھ سمجھے جانے والے لیاری سے (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کی وکٹ گرادی اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ (ن) لیگ کو پیارے ہوگئے۔
شاہ جہان بلوچ نے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا، شاہ جہان بلوچ نے لاہور میں حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس موقع پر شاہ جہان بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وفاقی جماعت ہے اور ہمارے شہر کو اس جماعت کی ضرورت ہے، اس وقت مسلم لیگ (ن) مشکل میں ہے اور میں اس کا ساتھ دینے کے لیے اس میں شامل ہوا ہوں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.