خاکروپ کی 14 اسامیوں کے لئے 4 ہزار 6 سو لوگوں نے اپلی کیشن دیئے، جن میں اکثریت ایم بی ایز اور انجنئرز ہیں جبکہ ایم ٹیک اور بی ٹیک بھی شامل ہیں
تامل ناڈو بھارت (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک ) بھارت فلموں میں جیسا دکھتا ہے، حقیقت اس کے بر خلاف ہے۔ حال ہی میں تامل ناڈو کی اسمبلی میں 14 سوئپرز کی خالی اسامیوں کے لئے ایک اشتہار دیا گیا جس کے لئے 4 ہزار 6 سو لوگوں نے اپلی کیشن دیئے، جن میں اکثریت ایم بی ایز اور انجنئرز ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس عہدے کے لئے ایم ٹیک، بی ٹیک افراد نے بھی درخواستیں دے رکھی تھی۔ تامل اسمبلی سیکڑیٹیریٹ میں 10 سویئپر اور 4 سینیٹری ورکر کی خالی اسامیوں کےلئے کئی ڈپلومہ ہولڈرز نے بھی قسمت آزمائی کی۔ جبکہ ان اسامیوں کے لئے درکار کولیفیکیشن کوئی نہ تھا جبکہ عمر 18 سال تھی اور اس سے زائد ہونا تھی۔ ان اسامیوں کے لئے ایم بی ایز، انجنئرز، ایم ٹیک، بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز افراد نے درخواستیں دیں۔ کل 14 خاکروپ کی اسامیوں کے لئے 4607 درخواستیں موصول ہوئیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.