چترال، اُجنو میں برفانی راستے کی وجہ سے گاڑی پھسل کر دریا میں جا گری، 2 افراد جان بحق 7 زخمی

چترال، اُجنو میں برفانی راستے کی وجہ سے  گاڑی پھسل کر دریا میں جا گری، 2 افراد جان بحق 7 زخمی


چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک)  چترال کے علاقے تورکہو اجنو میں گاڑی دریا میں جا گری،جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ گاڑی اجنو پل عبور کرتے ہوئے برف میں پھسل کر دریا میں جا گری۔ حادثہ کا شکار ہونے والی بد قسمت گاڑی وشیش سے ریچ جارہی تھی۔ گاڑی کا نمبر Cl-9612  بتایا جارہا ہے۔ گاڑی میں 9 افراد سوال تھے جن میں سے 2 موقع پر جان بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور شہزاد علی ولد شاہ غلام بوزند بھی شامل ہے۔ واقعے میں ‌عزیز رحیم ولد عزیز بیگ اور جمیل ولد محمور بیگ ساکنان واشچ جان بحق ہوگئے، دونوں افراد اساتذہ تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post