جوبلی لائف انشورنس کی ٹیم نے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 جیت لیا
کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز) جوبلی لائف کی ٹیم نے کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والا انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 جیت لیا۔ فائنل میچ حبیب انشورنس اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان کھیلا گیا۔
اس ٹورنامنٹ میں انشورنس سیکٹر سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بالنگ اور بیٹنگ کے ساتھ جوبلی لائف کی ٹیم ناقابل شکست بن کر سامنے آئی۔
جوبلی لائف کے عباد انیس نے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر اورنج کیپ وصول کی جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جوبلی لائف کے جنید انصاری نے پرپل کیپ وصول کی ۔
اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ بزنس، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن سہیل فخر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،
"اس کرکٹ ٹورنامنٹ سے شرکاء میں جسمانی ورزش اور ذہنی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔"
اس انڈسٹری کے اراکین ایک سرگرمی میں حصہ لینے کے لئے اکھٹے ہوئے جس سے ان میں اجتماعی طور پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی اور اس عمل کے دوران وہ قوم کے پسندیدہ کھیل سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ ہم ٹیم جوبلی لائف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فاتح بن کر سامنے آئے۔"

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.