بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ، پائلٹ ہلاک
بنگلور(ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ ہوگئے ہیں۔ طیارے دوران پرواز فضاء میں آپس میں ہی ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں 2 ’سوریا کرن ایئرکرافٹ‘ نیتی میناکشی انجینئرنگ کالج کے نزدیک آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے میں 3 پائلٹس شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی پائلٹس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ایک شہری بھی زخمی ہے جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طیارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر دفاع نرملہ ستھارامن نے طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وہ افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں تاہم انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ طیارے ’ایئرو انڈیا شو‘ کے دوران پیشہ وارانہ کرتب کا مظاہرہ کرنے کے لیے مشق کررہے تھے، ایئرکرافٹ سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم کا حصہ ہیں جو فضاء میں دم بخود کر دینے والے نظاروں کا مظاہرہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.