کوریا کی آٹو کمپنی ہنڈائی نے 2 نئی چکا چوند گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرا دیں
لاہور(ویب ڈیسک) ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ نے دونئی ماڈلز کی گاڑیاں سانتا فے اور گرینڈ اسٹاریکس متعارف کرادیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سانتا فے 5 سیٹر ایس یو وی گاڑی ہے جبکہ گرینڈ اسٹاریکس ایک چھوٹی وین ہے۔ دونوں گاڑیاں ہنڈائی اور نشات گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا نظریہ ہے کہ ہم سب سے زیادہ قابل قدر آٹوموبائل برانڈ بن کر سامنے آئیں اور پاکستان میں ہنڈائی کو دوبارہ کامیاب بنائیں۔
ہنڈائی کے چیف آپریٹنگ افسر ٹاٹسویا ساٹو نے لاہور کے امپوریم مال میں ہنڈائی کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل اسٹور جہاں یہ گاڑیاں ڈسپلے پر کھڑی کی گئی ہیں کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ماحول دوست تجربہ دینے کے سفر کا یہ پہلا قدم ہے، جہاں وہ ہنڈائی کی بہترین گاڑیوں کے بارے میں جان سکیں گے۔
ان گاڑیوں کو متعارف کرانے کا مقصد پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں ٹف مقابلہ دینا ہے۔ ہنڈائی کاریں بنانے والی معروف کمپنی ہے۔ یہ کوریا کی کمپنی ہے، کمپنی کے فاؤنڈر کا نام چنگ جویونگ ہے۔ کمپنی نے سال 2016 میں 4 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار گاڑیاں تیار کی۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر سیول، ساؤتھ کوریا میں واقع ہے۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.