چترال: بالائی علاقے میں حادثہ۔

چترال مسافر جیپ برف میں پھسل کر جس میں افراد جاں بحق سات زحمی۔ گاڑی دریا میں لاپتہ۔ پولیس ذرائع


چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے اجنو پل کے قریب مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوا۔ تھانہ تورکہو پولیس کے مطابق گاڑی نمبر NCP 9612 جسے شہزاد علی شاہ ولد شاہ غلام تاج چلا رہا تھا ۔ جیپ میں دس افراد سوار تھے ۔ جب یہ گاڑی اجنو پل کے قریب پہنچ گیا تو برف میں پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ سات زحمی ہوئے۔ 

حادثے کا شکار گاڑی دریا میں گر کر لاپتہ ہوا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کے نام عزیز رحیم ولد عزیز بیگ۔ جمیل احمد ولد محمور خان سکنہ واشیچ تورکہو جاں بحق ہوئے۔ جبکہ ڈرائیور سمیت باقی سواریاں بری طرح زحمی ہوئے۔ زحمیوں میں اصلی بی بی دختر دولت اللہ، صفدر علی، دختر محبوب بیگ، شیر رحیم ولد محمور بیگ، دیدار بیگ ولد شیرین بیگ،ریاض اللہ ولد محمد رحیم، عبد الطیف ولد محمور بیگ، زحمی ہوئے زحمیوں کو شاہ گرام ہسپتال پہنچائے گئے۔ تورکہو پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ حادثے کی وجہ سڑک کی حراب حالت بتائی جاتی ہے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم