ہر قسم کی دھمکیوں میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستانی دریاﺅں کا پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا

ہر قسم کی دھمکیوں میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستانی دریاﺅں کا پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا


نئی دہلی (ویب ڈیسک) پلوامہ کے بعد بھارت نے پاکستان ہر قسم کی دھکمی دیکر دیکھا لیکن پاکستان نے ہر دھکمی کا جواب تحمل اور بہاردی سے دیا تو اب جاکر بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ اور پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  مود ی سرکار آپے سے باہر ہوگئی، مودی سر کار نے پاکستانی دریاﺅں کا پانی بند کرنے کاا علان کر دیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف آنے والے دریاﺅں کا رخ موڑ نے کا اعلان کر دیا ہے ۔


ایک بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ دے گی۔ بھارت پاکستان کے تین دریاﺅں کے پانی کا رخ موڑ کر اسے جمنا کی جانب لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی سرکاری پاکستان کے دریاوں کا پانی بھارتی پنجاب اور دیگر علاقوں کو دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سرکار یہ تمام منصوبے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی نکمی فوج کیساتھ تو پاکستان کی بہادر فوج کا مقابلہ تو کر نہیں سکتی اب بھارت نے دیگر محاذوںپر پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ، بھارت کے وزیر آبی ذخائر کی جانب سے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے دریاﺅں کا پانی بند کرنے کی منظور ی دے دی ہے ،مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ماہرین کے مطابق بھارت عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ورنہ پاکستان اسے عالمی اداروں کے سامنے گھسیٹ کر لے جائے گا۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم