بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے سچ بولنے والوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا، ثانیہ مرزا کے بارے میں بڑا مطالبہ
تلنگا (ویب ڈیسک) بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے سچ بولنے والوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا، ثانیہ مرزا کے بارے میں بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ سدھو، کپل شرما اور اکشے کمار بھی ہندو اتنہا پسندوں کے نشانے پر ہیں۔
پلواما میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوجی قافلے پر حملے اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد انتہا پسند ہندو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئیہیں جس میں انہوں نے اپنی ہی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی نہیں بخشا۔ بھارتی میڈیا مطابق بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا جنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہےاور اب وہ پاکستان کی بہو ہے، انہیں فوری طور پر ریاست تلنگانا کے اعزازی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے۔
بی جے پی رہنما نے ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کو دیا گیا اعزازی سفیر کا درجہ فوری طورپر واپس لیں کیوں کہ ہمیں پاکستانی بہو کو اپنا اعزازی سفیر بنائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.