محافظ جاگ رہے ہیں، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے: وزیرخارجہ پاکستان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں۔ بھارتی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے محافظ جاگ رہے ہیں۔ ناپاک اور غیر ذمہ درانہ حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.