بھارتی کمانڈر کی دھمکی، کشمیری مائیں اپنے بچوں سے ہتھیار پھینکوائیں ورنہ....
سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے کور کمانڈر جنرل ڈھلوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں سے ہتھیار پھنکوائیں، ورنہ ہتھیار اُٹھانے والوں کا انجام موت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے دھمکی آمیز پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانے والے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کے لیے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائیں گے۔
بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش میں ماؤں کا ہاتھ سب سے زایدہ ہوتا ہے، اپنے بیٹوں کو عسکری کیمپوں سے واپس آنے کے لیے مجبور کریں۔ یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ جو بندوق اُٹھائے گا وہ مارا جائے گا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.