چترال میں خواتین کے مسائل کے حوالے سے FCPS چترال کے اڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

چترال میں خواتین کے مسائل کے حوالے سے FCPS چترال کے اڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا


چترال ( گل حماد فاروقی ) چترال میں خواتین کے مسائل کے حوالے سے FCPS چترال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کی۔تقریب میں مسز ڈی پی او،لیڈی ڈاکٹر چترال سکاوٹس ہسپتال،مسز ایڈجوٹینٹ چترال سکاوٹس،42 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ،SRSP, AKRSP AKES, مقامی اور کیلاشی خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے اس قسم کے تقریبات کو سراہتے ہوئے چترال میں خواتین کے لئیے پبلک آیئریا میں خواتین کے لئیے الگ واش رومز،غیر نصابی سرگرمیوں کے لیئے الگ سی جگہ مختص کرنے،چترال میں Psychiatric مریضوں کے لیئے سپیشیلیسٹ ڈاکٹر اور چترال کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بروغل،ارندو،تورکہو،موڑکہو اور گرم چشمہ وغیرہ میں فری میڈیکل کیمپ لگانے پر ذور دیا چترال میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول میں آسانی پر بھی ذور دیا گیا۔تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی تعلیم دینی چاھئیے اور ہر سکول میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹینگ باقائدگی سے ہونی چاھئیے۔ 

تقریب کے اختیتام پر مسز کمانڈنٹ نے شرکاء میں تحائف تقسیم کئیے اور آخر میں خواتین نے اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے پر مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post