ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال میں جنرل باڈی اجلاس منعقد، بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب
چترال (ایم۔فاروق) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے جنرل باڈی اجلاس 14 مارچ 2019 کو ڈسٹرکٹ بار کونسل میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام وکلاء برادری نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہر سال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بار کے عہدیداران کے لئے الیکشن ہوتے ہیں ۔ لیکن اس سال بار کے تمام وکلاء برادری کی باہم مشاورت سے خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ کو دوبارہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرلیا گیا ، جبکہ اقلیتی برادری کے نابیگ شراکٹ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، سراج الدین ایڈووکیٹ نائب صدر،ارسلان ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری، پریس سیکریٹری فیصل کمال اور جمشید احمد ایڈووکیٹ کو سیکرٹری لائیبریرین منتخب کرلیا گیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.