ضلع اپر چترال کے لئے انتظامی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی، 11 سے 19 گریڈ کی تقرریاں عمل میں آئیں گی
پشاور(ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک ) اپر چترال کے لئے انتظامی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی، 11 سے 18 گریڈ کی تقرریاں عمل میں آئیں گی۔ خیبرپختونخواہ کی صو بائی حکو مت نے ملاکنڈ ڈویژن کے نئے ضلع اپر چترال کے لئے ڈپٹی کمشنر سمیت بارہ انتظامی افسروں اور ماتحت عملے کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں ڈپٹی کمشنر گریڈ 19، اے ڈی سی گریڈ 18، ڈسٹر کٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ گریڈ 18، فنانس آفیسر گریڈ 17 ، پرائیو یٹ سیکر ٹری گریڈ 17، اسسٹنٹ پروگرامر گریڈ 16، سینئر سکیل سٹینو گرافر گریڈ 16، ڈسٹرکٹ قانون گو گریڈ 14، ڈسٹر کٹ ریو نیو اکاؤنٹنٹ گریڈ14، سب رجسٹرار گریڈ14، گرداور گریڈ11 اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ قانون گو گریڈ 11 کی اسامیاں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کے دو اضلا ع میں تقسیم کے بعد وہاں مالیاتی امور میں پیچید ہ معاملات کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ خزانہ نے چترال بالا اور چترال زریں میں جامع عملے کی تعیناتی کا حکم دیدیا ہے۔
ضلع چترال بالا میں الگ ماتحت عملے کی بھی ضرورت ہے جس کیلئے نئی آسامیاں پید ا کیں جائیں گی تاکہ دونوں اضلاع میں معاملات کو خوش اسلوبی سے چلایا جا سکے اس سلسلے میں دونوں اضلاع میں عملے کی تعیناتی کیلئے دوبارہ تجاویز طلب کرلی گئی ہیں ۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.