سلطان کریم کریم کینسر کو نہ شکست دے سکے، کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کم عمر نہایت شائستہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تھے

سلطان کریم کینسر کو نہ شکست دے سکے، کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کم عمر نہایت شائستہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تھے


کراچی (نمائندہ ٹائمزآف چترال) سلطان کریم کا تعلق گلگت بلتستان کے خوبصور ت علاقے ہنزہ سے تھا۔ پبلک سکول و کالج  جوتیال گلگلت سے سے ہائر سکنڈری کا امتحان پاس کرنے کے بعد قرارقرم یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں ریسرچر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد جیو پروبس کے بعد انٹیگریٹڈ ماونٹین ایریاز ریسرس سینٹر سے انوائرمنٹلسٹ اور جی آئی ایس انیلسٹ کے طور پر وابستہ ہوگئے۔ بعد ازاں کلائمیٹ چینچ اڈاپشن اسپیشلسٹ کے طور پر نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد پاکستان سے گریڈ 17 میں تعینات ہوگئے تھے۔ دوران ملازمت انہیں ائرلینڈ کی  ایک بین الاقومی یونیورسٹی کی جانب سے  سے پی۔ایچ۔ڈی کی سکالرشپ مل گئی تھی۔ ساری تیاریاں مکمل تھیں، جانے سے پہلے میڈیکل کرانا تھا، میڈکل کے دوران معلوم ہوا کہ کریم کو کینسر کی موذی مرض لاحق ہے۔ تو وہ علاج کے لئے فوری طور پر کراچی آئے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال سے علاج چل رہا تھا۔ لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ گزشتہ دنوں سلطان کریم کینسر کے موذی مرض سے لڑتے لڑتے جام حقیقی سے جا ملے۔

اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم