ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ کی، سیکیوریٹیز کے ایشوز پر گفتگو

ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال  نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ کی، سیکیوریٹیز کے ایشوز پر گفتگو


چترال ( گل حماد فاروقی )  ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(PSP) نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ کی۔ اس اڈیٹ میں عدالتوں کو درپیش سیکورٹی کے مسائل زیربحث آئے ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اس سلسلے میں سینئر سول جج چترال سے تفصیلی ملاقات کی اور سیکورٹی سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او چترال نے عدالتی سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ علاقہ بونی ،چترال اور دروش کے لوئر کورٹس کی بھی سیکورٹی کی اڈیٹ متعلقہ SDPOs نے سرانجام دی اور اس سیکورٹی اڈیٹ کے تفصیلی رپورٹ سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہی دی گئی ۔ڈی۔پی۔او چترال نے کورٹس کی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کے احکامات جاری کئے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post