مہنگائی کا رونا رونے والے 10 سال ان کو ووٹ دیتے رہے جنہوں نے ملک کو تباہ کردیا، یہ خود اسی کے حقدار ہیں : رمیز راجہ کا عمران خان کے حق میں بیان

مہنگائی کا رونا رونے والے 10 سال ان کو ووٹ دیتے رہے جنہوں نے ملک کو تباہ کردیا، یہ خود اسی کے حقدار ہیں : رمیز راجہ کا عمران خان کے حق میں بیان


لاہور (آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حق دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں۔

جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا۔ اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post