بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بدترین ٹریفک حادثے میں 11 افراد جان بحق اور 9 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بدترین ٹریفک حادثے میں 11 افراد جان بحق اور 9 زخمی 


کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بدترین ٹریفک حادثے میں 11 افراد جان بحق اور 9 زخمی  ہوگئے ہیں۔ واقعہ مسافر وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ لیویز کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے گھانہ دوری میں ہوا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال اور کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بعدازاں زخمیوں کی آمد کے باعث مذکورہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔


Previous Post Next Post