چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے تینوں لاشیں برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کئے۔
مرنے والوں میں ماں بیٹا مہمان تھے۔
چترال ( گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گاؤں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کیے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کے دن علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گاؤں میں سلیم خان نامی شحص کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں وسیم خان ولد شکور خان دنین عمر 35 سال، ، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کا ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئے اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کئے ۔
مرنے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے آئے تھے جو سلیم خان کے ہاں کسی بچے کی مبارک باد کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے اور جہاں لقمہ اجل بن گئے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.