دنین چترال چئیر لفٹ کے ذریعے دریائے چترال کو پار کرتے لڑکے نے دریا میں چھلانگ لگادی، ریسکیو 1122 نے دریا سے زندہ نکال لیا
چترال (ایم۔ فاروق) ذرائع کے مطابق کریم آباد سے تعلق رکھنے والے علی حیدر ولد شیردولہ خان نامی لڑکا جوکہ دنین چترال میں واقع چئیر لفٹ کے ذریعے دریائے چترال کو پار کرتے وقت درمیان میں پہنچ کر دریائے چترال میں چھلانگ لگادی ۔
جسے وہاں پر موجود مقامی شخص نے با حفاظت نکال کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈائیورز ٹیم موقعے پر پہنچی اور حیدر علی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چترال سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیا۔
تاہم آخری اطلاعات کے مطابق چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.