چکدرہ سے شندور روڈ سی پیک میں شامل - نیشنل ہائی وے چکدرہ چترال روڈ کی تعمیر پر 17 بلین روپے خرچ کریگی

چکدرہ سے شندور روڈ سی پیک میں شامل - نیشنل ہائی وے چکدرہ چترال روڈ کی تعمیر پر 17 بلین روپے خرچ کریگی



اسلام آباد (ٹائمزآف چترال نیوز ) نیشنل ہائی وے چکدرہ چترال روڈ کی تعمیر پر 17 بلین روپے خرچ کریگی۔ این ایچ اے چترال سے چترال روڈ کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ روڈ کو تین سیکشنز میں مکمل کیا جائے گا جس کے لئے 17 بلین روپے مختص کئے جا چکے ہیں۔ تین سیکشنزن میں چکدرہ سے تیمرگرہ 38.85 کلومیٹر، آخاگرام سے دیر 43.39 کلومیٹر اور کلکٹک سے چترال 47.98 کلومیٹر شامل ہیں۔ 

این ایچ اے کے آفیشل کے مطابق گزشتہ مالیاتی سالوں میں بجٹ سے رقوم مختص کئے گئے تھے جن میں سال 16-2015 میں 1000 ملین، 17-2016 میں 1750 ملین، 17-2018 میں 950 ملین اور 19-2018 میں 542.149 ملین روپے شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے شندور روڈ چترال سے ہوتا ہوا، سی پیک کے تحت ایکنک سے منظور ہوچکا ہے۔ اور تین دیگر پی سی ون نوشہرہ سے چترال ہائی وے (این 45) کی کشادگی کے لئے منظور ہوچکے ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post