سو پے سو کا زمانہ ختم ، سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر 2018 سے معطل تمام ٹیکسز بحال کردیے

سو پے سو کا زمانہ ختم ،  سپریم کورٹ  نے موبائل فون کارڈز پر 2018 سے معطل تمام ٹیکسز بحال کردیے


کراچی (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے موبائل فون ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جون 2018 کو جاری کیے گئے حکم امتناع کو واپس لیتے ہوئے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز بحال کردیے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے موبائل فون کمپنیوں سے اضافی ٹیکس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے موبائل فون ٹیکس سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پبلک ریوینیو اور ٹیکس معاملات پر مداخلت کیے بغیر عدالت یہ از خود نوٹس مقدمہ نمٹاتی ہے۔



Previous Post Next Post