لطیفے ، لطیفے ہی لطیفے : 😂🤣😆5 بہت ہی زبردست #لطیفے : پڑھیں مزہ ضرور آئے گا

افسر: تم دفتر میں کیوں سوتے رہتے ہو؟
ماتحت: جناب! رات کو میرا بیٹا مجھے سونے نہیں دیتا۔
افسر: تم کل سے اپنے بیٹے کو ساتھ لایا کرو تاکہ وہ تمہیں یہاں بھی نہ سونے دے۔

___🤣😂___

بیٹا: ابو جی! ساتھ والے انکل اپنے بیٹے کو چاند اور تارا کہہ کر پکارتا ہے جبکہ آپ مجھے الو یا گدھا کہہ کر پکارتے ہو۔ آخر کیوں؟؟؟
باپ: بیٹا! ساتھ والے انکل ماہر فلکیات ہیں اور میں جانوروں کا ڈاکٹر ہوں۔

___🤣😂___


مجرم: حضور میں بھوکا تھا، بے گھر تھا، بے یار و مددگار تھا، تنہا تھا۔ اس لیے میں نے چوری کر لی۔
جج: تمہاری حالت واقعی قابل رحم ہے، اس لیے میں چھ ماہ کے لیے تمہارے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام جیل میں کر رہا ہوں۔ وہاں تمہیں ساتھی بھی ملیں گے۔

___🤣😂___


پاگل نے پاگل کی جان بچائی:

ڈاکٹرنے اسے آفس بلایا اور کہا: تم نے اس پاگل کو پانی کے تالاب سے نکال کریہ ثابت کیا کہ تم نارمل ہوگئے ہو۔ 

لیکن افسوس کہ آج اس نے رسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پاگل: ھاھاھا۔۔وہ تو اُسے میں نے سوکھنے کیلئے لٹکایاتھا۔

______😜🤣😂______

ایک صاحب نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ 

"میرا پڑوسی مجھے رات بھر پریشان کرتا ہے کبھی دروازہ پیٹا ہے کبھی دروازے پر آ کر شور مچاتا ہے۔" 

تھانے دار نے پوچھا 
"کیا اس شور کی وجہ سے آپ کو نیند نہیں آتی؟" 

نہیں… اصل بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے مجھے گانے سننے میں صیحح لطف نہیں آتا۔" وہ بولا۔

______😜🤣😂______




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post