کار ساز کمپنی سوزوکی نے مہران کا متبادل لانچ کردیا، 660 سی سی آلٹو کی بکنک شروع، نئی گاڑی میں خصوصیات کیا ہیں جاننے کے لئے پڑھیں
کراچی (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک) کار ساز کمپنی سوزوکی نے مہران کا متبادل لانچ کردیا ہے، 660 سی سی آلٹو کی بکنک بھی شروع ہوگئی ہے، نئی گاڑی میں خصوصیات کیا ہیں؟
گزشتہ ہفتے ہونے والے کراچی آٹو شو میں کمپنی نے اپنے تمام ڈیلرز سے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔ پاک سوزوکی نے گزشتہ سال 80 کی دہائی سے مارکیٹ میں مقبول رہنے والی مہران کی پیداوار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوزوکی مہران کی دنیا بھر میں پیداوار 90 کی دہائی میں بند کر دی گئی تھی، تاہم پاکستان میں اس گاڑی کی پیداوار آج تک جاری تھی۔ تاہم کمپنی نے کار مارکیٹ میں جدید رجحان کو دیکھتے ہوئے مہران کو بند کرکے نئی گاڑی تقریباً اسی قیمت میں مہیا کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اس عزم کی تکیمل کمپنی نے نئی اور جدید آلٹو 660 سی سی کردی ہے۔ اور کمپنی پاکستان نے گزشتہ برس دسمبر میں مہران کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے سوزوکی مہران کی پروڈکشن باقاعدہ طور پر بند کر دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں سوزوکی مہران کا آخری ماڈل سوزوکی پلانٹ میں تیار کیا گیا۔ سوزوکی آلٹو کے جدید ماڈل کو 800 سی سی سوزوکی مہران کی متبادل کے طور پر مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 660 سی سی انجن کی حامل سوزوکی آلٹو ایک آٹو میٹک جبکہ 2 مینوئل ماڈلز میں پیش کی جائے گی۔ پاکستان سوزوکی کی جانب سے سوزوکی مہران کی پیداوار بند کرنے کے فوری بعد سوزوکی آلٹو کی پاکستان میں پیداوار کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ نئی سوزوکی آلٹو کی قیمت 8لاکھ سے 12لاکھ کے درمیان رکھے جانے کا امکان ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.