لکی سیمنٹ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ حاصل کرلیا

لکی سیمنٹ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ حاصل کرلیا


کراچی: لکی سیمنٹ نے سیمنٹ سیکٹر کی کیٹگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسید نعمان حسن نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 34 ویں سالانہ ایکسلنس ایوارڈ کے موقع پر ایوارڈ وصول کیا۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایم اے پی) کی جانب سے اس ایوارڈ کا آغاز 1982ء میں کیا گیا تھا، جو ترقی اور انتظامی امور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ لکی سیمنٹ فیملی کیلئے شاندار کامیابی ہے جو سیمنٹ انڈسٹری میں لکی سیمنٹ کے مارکیٹ لیڈر ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قابل لوگوں کی پوری ٹیم موجود ہے جو کمپنی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے انتھک محنت کرتی ہے، اپنے سٹیک ہولڈرز کی ضروریات پوری کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے، ہم اعلیٰ کاروباری طریقوں پر عمل پیرا ہیں اور ملک میں معاشی ترقی جیسے عظیم مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لکی سیمنٹ کو سیمنٹ سیکٹر میں بہترین کارپوریٹ پریکٹسز اور اعلیٰ انتظامی امور پر عمل کرنے کی بنیاد پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میپ ایوارڈ بنیادی طور پر کسی کمپنی کی مینجمنٹ کی جانب سے بہترین کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ پریکٹسز، کارپوریٹ گورننس، کسٹمر اور مارکیٹ فوکس، ایچ آر سٹریٹجک پلاننگ اینڈ کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داریوں، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفرا سٹرکچر، سروس ڈیلوری اور سیکورٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post