بینک الفلاح اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان منی ایکسپریس کی شروعات کے لئے معاہدہ

بینک الفلاح اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان منی ایکسپریس کی شروعات کے لئے معاہدہ

ملک میں منی ایکسپریس سروس کی شروعات سے بیرون ملک پاکستانی باسہولت انداز سے رقم ارسال کرسکیں گے



کراچی : یونین پے انٹرنیشنل (یو پی آئی) اور بینک الفلاح کے درمیان پاکستان میں منی ایکسپریس کی شروعات کے لئے معاہدہ ہوگیا ہے۔ یونین پے سے متحرک منی ایکسپریس سروس کے ذریعے کسی بھی یونین پے کارڈ سے ملک بھر میں رقم کی الیکٹرانک ترسیل کا آسان طریقہ ہے۔ منی ایکسپریس سروس وائر ٹرانسفرز اور کیش کے درمیان رکاوٹ کا خاتمہ کرتا ہے تاکہ رقم کی ترسیل کا عمل سادہ، محفوظ اور تیزرفتار رہے۔

مزید یہ کہ منی ایکسپریس کے ذریعے بینک الفلاح اور یونین پے کے بیرون ملک کارڈ ہولڈرز پاکستان میں کسی بھی کارڈ، بینک اکاوٴنٹ یا موبائل والٹ پر پیسے بھیج سکیں گے۔ یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کو رقم کی روانی سے ترسیل کی سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان میں لوگوں کو گھر پر بیٹھے بیٹھے باسہولت انداز سے رقم موصول ہوسکے گی۔ بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ مہرین احمد اور یونین پے انٹرنیشنل میں وائس پریذیڈنٹ بزنس ڈیولپمنٹ لیری وانگ نے شنگھائی میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post