سری لنکا میں ایسٹر کے دوران دہشت گردی، ایک امیر ترین باپ کی دل سوز کہانی: ضرور پڑھیں
کولمبو (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں ہونے والے 4 خود کش دھماکوں میں جہاں 300 کے قریب افراد جان بحق ہوئے، وہاں ایک ارب پتی باپ کی دل سوز کہانی بھی شامل ہے۔ یورپ کے امیر اور ترقی یافتہ ملک ڈنمارک کی کاروباری شخصیت اور ارب پتی انڈرس ہولش بولسن اتوار کے روز سری لنکا میں ہونےوالے بم دھماکوں میں اپنے تین بیٹوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ میدیا ذرائع کے مطابق انڈرس کو ڈنمارک کا امیر ترین شخص سمجھا جاتا ہے۔ ان کے تینوں بیٹے ایسٹر منانے کے لیے سری لنکا میں موجود تھے، اسی دوران وہاں بدترین خودکش حملے ہوئے، ان حملو میں 310 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں انڈرس کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ انڈرس اسکاٹ لینڈ میں 2 لاکھ ایکڑ قیمتی اراضی کے مالک اور ‘بیسٹ سیلر’ کے نام سے ملبوسات کی ایک چین بھی ان کی ملکیت ہے۔ برطانیہ میں”اسوس“ کے نام سے ایک آن لائن شاپنگ سینٹر چلانے کے ساتھ ملبوسات کاسمیٹک کا بھی کاروبار کرتے ہیں۔ انڈرس کی دولت پانچ ارب 70 کروڑ ڈالرہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.