ریشن دومون گول، موت کا کنواں : ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دوسرا شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل
ریشن (نمائندہ ٹائمزآف چترال 29 اپریل 2019) ریشن، دومون گول میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک لڑکا جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے۔ اترائی اترتے ہی موڑ کاٹنے کے بچائے بائیک سیدھی گول کی جانب گئی ہے اور بیریئر سے ٹکرا کر بائیک وہیں گری جبکہ سوار افراد گول میں جا گرے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک فرد موقع پر جان بحق ہوا جبکہ دوسرے کی حالت نازک ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہیب ولد حبیب الرحمن ریشن گول فوت ہوئے جبکہ بائک چلانے والا برہان الدین ولد امیرالدین ریشن شدید زخمی ہوا ہے جسے مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور ریفر کیا گیا ہے۔
یاد رہے مذکورہ جگہ پر کئی حادثات پیش آئے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ کئی موٹر سائیکل سوار اور لوڈڈ گاڑیاں اس جگہ حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود صوبائی حکومت اور مقامی نمائندے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ اس جگہ پر حادثات سے بچنے کا واحد پل تعمیر کرنا ہے ۔ جس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ معمولی سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی بندش سے بھی چھٹکارا ملے گا اور حادثات سے بھی بچا جاسکے گا۔ اب ضرور اس امر کی ہے کہ ہمارے سیاسی نمائندے اور سی اینڈ ڈبلیو حکام اب تو کم ازا کم اس جانب توجہ دیں اور یہاں پل کی تعمیر کویقینی بنائیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.