افغان سرحد پر باڑ لگانے والی پاک آرمی کی ٹیم پر افغانستان سے حملہ 3 جوان شہید ہوگئے
راولپنڈی (آئی این پی) وزیرستان میں افغان سرحد پرباڑ لگانے والی ٹیم پرافغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3جوان شہید جبکہ 7زخمی ہو گئے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرستان میں سرحد پار باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پرسرحد پار سے حملہ کیا گیا، جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے الورا کے مقام پر 60 سے 70دہشت گردوں نے پاکستانی جوانوں پر حملہ کیا، حملہ سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے کیا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید جبکہ 7زخمی ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے، پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے جبکہ افغانستان سے حملے ہو رہے ہیں، افغان سکیورٹی فورسز اور حکام پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں، پاکستان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.