کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار شہید اور 6 افراد زخمی

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار شہید اور 6 افراد زخمی


کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں منی مارکیٹ کے قریب کھڑی مدد گار پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہو اہے جس  سے 4 اہلکار شہید جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں مدد گار پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ زخمی اہلکاروں اور شہریوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ طبی حکام نے 4 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


Previous Post Next Post