پٹرول کے بعد ایک بار پھر گیس بم تیار: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہنگائی کے تمام ریکاڑڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ پٹرول کے بعد ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ماہ رمضان میں عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی یکمشت 9 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 9 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 108 روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مالی سال 20-2019 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔
گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.