عوام ایک اوربڑے جھٹکے کے لئے تیار رہیں، بڑی عیدی: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے - دھماکہ خیز خبر سنادی گئی

عوام ایک اوربڑے جھٹکے کے لئے تیار رہیں، بڑی عیدی: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے - دھماکہ خیز خبر سنادی گئی






اسلام آباد (این این آئی) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملے گا،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمتمیں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post