جازواٹس ایپ کے ذریعے خودکار سیلف کیئر فراہم کرنے والا پاکستان میں پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا
اسلام آباد: پاکستان کی ممتاز ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی، Jazz نے، انڈسٹری میں اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طور پر، پوسٹ پیڈ سبسکرائبرز کے لیے واٹس ایپ کے ذریعے سیلفـکیئرکی پیشکش شروع کر دی ہے۔ واٹس ایپ دنیا کی بہترین مسینجر ایپ ہے جسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس شراکت کے تحت، واٹس ایپ جاز کے لیے سیلف سروس پورٹل کے طور پر کام کرے گا جہاں کسٹمرزJazz کے واٹس ایپ نمبر پر میسیج بھیج یا وصول کر سکیں گے۔ Jazz کے پوسٹ پیڈ کسٹمرز 0300-300800 پر ”Hi” میسیج بھیج کر Jazz واٹس ایپ چینل سے مربوط ہو سکیں گے۔چینل سے رابطہ قائم ہونے پر کسٹمرز اپنے بل ادا کر سکیں گے، جاری کردہ آخری انوائس حاصل کر سکیں گے یا پھر سپورٹ FAQs کے ساتھ بلنگ کی معلومات دیکھ سکیں گے۔اس موقع پر ہونے والی تمام گفتگو بالکل مفت ہو گی۔
انڈسٹری میں اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Jazzکی چیف کسٹمر ایکسپیرئینس آفیسر، سعدیہ خرم نے کہا: ”ڈیجیٹل کی دنیا میں اپنے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے پیش نظرJazzانہیں کسی پریشانی اور رکاوٹ کے بغیر خدمات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اسے ، اپنے معزز کسٹمرز کے لیے، واٹس ایپ کے بطور سوشل سپورٹ چینل اعلان کرنے پر فخر ہے۔”
؎
آغاز کے پہلے مرحلے میں، یہ چینل اپنے پوسٹ پیڈ کسٹمرز کو سیلفـسروس کے آپشنز فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں کسٹمرز اپنی بلنگ کی معلومات حاصل کر سکیں گے، اپنی انوائس حاصل کر سکیں گے اور سادہ مینواستعمال کر تے ہوئے ادائیگیاں کر سکیں گے۔مزید آگے بڑھتے ہوئے، اسے مکمل طور پر گفتگو پر مشتمل چینل میں تبدیل کر دیا
جائے گا اور اسے پری –پیڈ کسٹمرز تک توسیع دے دی جائے گی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا: ” کسٹمر ز میں واٹس ایپ کے استعمال کی عادت بڑھتی جارہی ہے اور ان کی ترجیح ‘روایتی کال سینٹر کیئر’ سے ‘سوشل کیئر’ ماڈلز پر منتقل ہونے کی ہے۔ Jazzاپنے کسٹمرز کے لیے آسان اورباسہولت کیئر چینلز کی ضرورتوں کو پورا کرتا رہے گا۔”
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 1.5 ارب استعمال کنندگان ہیں جن کی اکثریت اسے میسیجنگ ایپ کے طور پر استعمال کرتی ہے اورپاکستان میں بھی اس کی مقبولیت روزانہ بڑھتی جا رہی ہے ۔ یہاں اسے ٹاپ کی میسیجنگ ایپ کا درجہ حاصل ہے۔ جاز کے ساتھ یہ شراکت واٹس ایپ کے مقامی پارٹنر انفوبیپ (Infobip) کی وساطت سے ہے جو دنیا کے ممتاز پروپرائیٹری میسیجنگ اور کمیونیکیشنز پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جسے موبائل نیٹ ورک کے آپریٹرز کو انٹرپرائزز کے ساتھ مربوط کرنے لیے بنایا گیا

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.