بروغ ويلی ميں پاک آرمی اور چترال سکاوٹس نے علا قے کے غريب اور مستحق خاندانوں میں راشن پيکيجز اور بکريان تقسيم کئے
چترال (گل حماد فاروقی) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل معين الدين کی خصوصی هدايات پر بروغل ويلی جو چترال کا انتهائی سماندە اوردور افتادە علاقه ہے جہاں پر بنيادی سهوليات اور خدمات کی فراهيمی نہايت ناگفته بہ ہے۔ علاقے کے غريب اور مستحق خاندانون ميں راشن کے پيکيجز تقسيم کيں جن ميں آٹا ، گهی، دال، چينی، چائے شامل ہیں۔ اس کے علاوه متعدد مستحق خاندانون ميں بکريان بهی تقسيم کئے گئےـ واضح رہے کە پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے بروغل ويلي ميں فري ميڈيکل کيمپ کا بهي انعقاد کيا گيا اور مزيد دور دراز علاقون ميں فری ميڈيکل کيمپ کابهي اہتمام کيا جا رہا ہے ـ
وادی بروغل کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے اس همدردانه اقدام پر پاک آرم اور چترال سکاوٹس کو خراج تحسين پيش کی ـ

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.