ایل جی الیکٹرانکس کا G8 تھنک دلچسپ نئے فیچرز کے ساتھ ایک جدید ترین اسمارٹ فون

ایل جی الیکٹرانکس کا  G8 تھنک دلچسپ نئے فیچرز کے ساتھ  ایک  جدید ترین اسمارٹ فون 


کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنا جدید ترین اسمارٹ فون G8تھنک پیش کردیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے اس میں ہینڈ آئی ڈی جیسے نئے اور دلچسپ فیچرز ہیں لیکن ان کی دلچسپی کا صرف یہی پہلو نہیں ہیں بلکہ صارفین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ G8تھنک اسمارٹ فون میں جو چیز اسے ممتاز بناتی ہے وہ اس کا سادہ ڈیزائن ہے۔  

جیسا کہ موبائل فونز میں کیمرے مرکزی فیچر بنتا جارہا ہے، اسی لئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بھی بھرپور کوشش ہے کہ اسمارٹ فون میں بہترین لیکن چھوٹے کیمرے استعمال کئے جائیں۔  ایل جی کے G8اسمارٹ فون میں جدید کیمرا  فیچرز میں کیمرے کا بڑا سینسر، ٹائم آف فلائٹ زیڈ کیمرا اور سپر وائیڈ اینگل لینس شامل ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کیمرا بمپ ہٹانا کوئی آسان کام نہ تھا جو ممکن ہوگیا ہے۔ ایل جی کے G8ڈیزائن کے لئے 30 سے زائد مختلف ڈیزائن کے آئیڈیاز کا جائزہ لینے کے بعد یہ ڈیزائن منتخب کیا گیا۔ 

صارفین عام طور پر اسمارٹ فون کے سائز، وزن، چوڑائی اور ایک ہاتھ سے باسہولت استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ G8تھنک ڈیوائس میں صارفین کی ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔  ایل جی کا G8تھنک ڈیوائس کا ڈسپلے 6.1 انچ اولیڈ خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کی لمبائی 151.9 ملی میٹرز، چوڑائی 71.8 ملی میٹرز اور 8.4 ملی میٹرز کی موٹائی ہے اور اپنے دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں جب اسے ہاتھ میں پکڑیں تو یہ زیادہ چھوٹا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی چاروں سمت کے گلاس ایکسٹیرئیر کے خم میں روانی ہے اور جہاں گلاس کی حد ختم ہوکر دھاتی سطح شروع ہوتی ہے تو واضح فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے

ایل جی نے G8تھنک میں کانوں کیلئے اسپیکر کے بجائے ساؤنڈ پیدا کرنے کے لئے خصوصی طور پر فزکس کو استعمال کیا ہے جس کے بعد روایتی اسمارٹ فون ریسور کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس میں ایل جی کی جانب سے پیزو الیکٹرک اسپیکر لگایا گیا ہے جس کرسٹل ساؤنڈ اولیڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین آواز پیدا کرتا ہے۔ جب اسے باٹم فائرنگ اسپیکر کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو اسٹیریو جیسے نتائج ملتے ہیں۔ 

ایل جی کے متاثرکن G8تھنک اسمارٹ فون میں وہ تمام ضروری سہولیات موجود ہیں صارفین کی سہولت کو اگلی سطح پر لے جاتی ہیں۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post