تھانہ کوغذی میں SHO عبدالعزیز کی سربراہی میں DRC ممبران کی میٹنگ ، منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا عزم

تھانہ کوغذی میں SHO عبدالعزیز کی سربراہی میں DRC ممبران کی میٹنگ ، منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا عزم 


چترال، کوغذی (ایم۔ فاروق) تھانہ کوغذی میں SHO عبدالعزیز کی سربراہی میں DRC ممبران کا اجلاس ہوا جس میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 مئی ، بروز بدھ کو تھانہ کوغذی میں SHO عبدالعزیز کی رہنمائی میں ڈی۔آر۔سی تھانہ کوغذی کے ممبران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔ جس میں ڈی۔آر۔سی کے ممبران، پولیس کے جوانوں سمیت میڈیا نمائندوں نے شرکت کی ۔ 

اس میٹنگ میں تھانہ کوغذی کے ایس۔ایچ۔او جناب عبدالعزیز نے کمسن بچوں کی موٹر سائیکل چلانے پر چالان کرنے ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، محلوں کی گلیوں میں سامان بھیجنے والوں پر پابندی اور تھانہ کوغذی کے حدود کے اندر رہائش پذیر مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے متعلق مسائل کو ممبران کے سامنے رکھا ، جن کو میٹنگ میں موجود ممبران کی جانب سے خوب سراہا گیا اور انہوں نے اس مشن میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دینے کا بھی وعدہ کرلیا ۔

اس میٹنگ کے اختتام پر یہ فیصلہ کرلیا گیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔ کمسن بچوں کی موٹر سائیکل چلانے پر موٹر سائیکل ضبط کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ساتھ کوغذی سمیت تھانہ کوغذی کے حدود کے اندر رہائش پذیر مہاجرین کو پناہ دینے والوں سے پوچھ گچھ ہوگی اور ان کو بھی قانونی طور پر پابند کیا جائے گا ۔  اسی طرح یہ میٹنگ دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوئی ۔


أحدث أقدم