بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے




بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے



نئی دہلی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) بھارت صوبے جھرکھنڈ کے علاقے ہزاریہ باغ میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ واقعہ بھارت کے ہزاریہ باغٖ کے داناؤ بھنوا میں قومی شاہراہ 2 پر پیش آیا ہے۔بس میں سوار زخمی مسافر نے بتایا کہ  بس 120 کی سپیڈ سے جارہی تھی ، تو پتہ چلا کہ بس کا بریک فیل ہوچکا ہے، بس ڈرائیور نے رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن اسی اثنا میں سامنے سے آنے والی بس سے تصادم ہوگیا۔ بس کے سامنے کا حصہ تباہ ہوگیا۔

نتیجتاً بس میں سوال 11 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جنہں علاج کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم