کرک میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، والد بے حد خوش
کوہاٹ (این این آئی) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں ایک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔ تمام بچے صحت منداور زندہ و سلامت ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے گنڈیری خٹک کے رہائشی گل غنی کی اہلیہ نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔ تمام پانچوں بچے صحت منداور زندہ و سلامت بتائے جاتے ہیں۔ گل غنی نے پانچ بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.