چین کے سیچوان صوبے میں خوفناک زلزلہ، 12 افراد ہلاک، 135 سے زائد زخمی
چین (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) چین کے سیچوان صوبے میں خوفناک زلزلے سے 12 افراد ہلاک، 135 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.0 تھی۔ ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے۔ زلزے سے درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں 4 آفٹر شاکس آئے ہیں جن کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے متعلق سرکاری ایجنسی شنوا نے بتایا کہ مختلف ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں اور یبن اور زویونگ کاؤنٹی کو ملانے والے بڑے ہائی وے کو بند کردیا گیا۔ زلزلے سے ایک منٹ قبل صوبائی دارالحکومت چنگدو میں انتباہی الارم کا نظام بجا تھا جبکہ یبن میں زلزلے سے 10 سیکنڈ قبل انتباہی گھنٹی بجی تھی۔ زلزلے سے قبل 3 سیکنڈ پہلے ہیڈ اسٹارٹ ہونے سے ہلاکتوں میں 14 فیصد روک سکتے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.