گولین وادی میں گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ، نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد شدید زخمی ،، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
چترال، کوغذی (ایم۔فاروق) چترال گولین وادی میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتجیے میں گاڑی میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے سہ پہر ایک ورینچلر جیب جوکہ گولین وادی سے موری پائیں جارہی تھی جسے اختر نامی شخص چلا رہا تھا ، گولین پائیں کے اختتام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ۔ جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنکو وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی منتقل کردیے ، جہاں پر پہلے ہی سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود عملہ نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے مزید بلیڈنگ کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ۔ بعد ازاں شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور آر۔ایچ۔سی کوغذی کی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ۔
تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔
گاڑی میں سوار افراد میں موری پائیں سے تعلق رکھنے مسمی صدر اعظم اور اختر شدید زخمی تھے جبکہ موری بالا کے اسرار ایوب ، نصرت موری پائیں اور ایبٹ آباد کے رہائشی عاطف کو معمولی چوٹیں آئیں جنکو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ SHO تھانہ کی رپورٹ کے مطابق اس خوفناک حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی۔
اسی دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی کے سینئر عملہ کمپوڈر اقرار الدین نے کہا کہ عید کے پہلے دن سے ابتک یوسی کوہ میں چھٹے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں اکثریت موٹر سائیکل چلانے والوں کی تھیں ۔ جنکو آر۔ایچ۔سی کوغذی میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود عملے کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ اسی طرح جب اسی حادثہ کی اطلاع ملی تو تمام سٹاف کو اطلاع دیکر بلا لیا گیا اور بڑی کوششوں سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.