ضلع دیامر میں گاڑی دریا میں جا گری، گاڑی میں تیرہ افراد سوار تھے، 7 افراد جان بحق
گلگت (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) گلگت کے ضلع دیامر میں چلاس کے قریب گاڑی میں دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جان بحق ہو گئے ہیں واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔ گاڑی 13 مسافر سوار تھے، حادثہ سے قبل ڈرائیور گاڑی کا اسٹیرنگ ڈرائیور کے ہاتھ سے نگل گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گاڑی (جیپ) خانباری سے چلاس جارہی تھی۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جان بحق ہونے والوں کے نام اس مطابق ہیں، ٹیکہ خان، سید رحمت، ثنا اللہ، جاوید، عبدالوہاب، اوتال اور ان کا بیٹا۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی خستہ حال تھی، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کا فٹنس چیک یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.