انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا میٹرک کے حالیہ امتحانات میں کوغذی و برغوزی دھرتی کی بیٹیاں نمایاں نمبروں سے آگے ہیں

انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا میٹرک کے حالیہ امتحانات میں کوغذی و برغوزی دھرتی کی بیٹیاں نمایاں نمبروں سے آگے ہیں



چترال، کوغذی (ایم۔فاروق کوغذی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ 

نتائج کے اعلان کے چند لمحوں بعد چترال کے مختلف علاقوں سے خبریں موصول ہوتی رہیں اور طلباء و طالبات نے نمایاں نمبروں سے برتری حاصل کرلی تھیں ۔ اسی طرح چترال شہر میں رہائش پذیر برغوزی دھرتی کے پروفیسر گل محمد کی بیٹی فرحین گل نے کل 1100 نمبروں میں سے 1009 ، کلاباندہ کوغذی کے محمد ایوب (طایوب) کی بیٹی تسمیہ ایوب( GHS Koghuzi) نے 932/1100 جبکہ موڑدہ کوغذی کے سرشاد حیات (GHS Koghuzi) نے 889/1100 نمبروں سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے سکول کا بلکہ اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کرلیا ہے ۔

ٹائمز آف چترال سے گفتگو کرتے ہوئے ان پوزیشن ہولڈرز طالبات کا کہنا تھا کہ انکی اس کامیابی کے پیچھے انکے اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔

"ٹائمز آف چترال" کی جانب سے ان قابل فخر بیٹیوں کے اساتذہ اور والدین دلی مبارکباد پیش کیا جاتا ہے۔ ہم ان کی اس کارکردگی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی اس محنت کو جاری رکھیں گے ۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post