تازہ ترین خبر : پاکستان کی کامیاب سفارتکاری بھارت سے ہضم نہ ہوئی، پاک فوج پر حملے میں افسر سمیت 10 جوان شہید ہوئے
اسلام آباد ( ٹائمزآف چترال نیوز) شمالی وزیرستان میں سرحد پار کرکے افغان دہشت گردوں نے پاک فوج کی چوکی پر حملہ کردیا دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرِستان میں پاک-افغان سرحد پر اپنے فرائض انجام کی انجام دہی کرنے والے سیکیورٹی اہکاروں پر افغانستان سرحد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔ حملہ ضلع شمالی وزیرستان کے سرحدی حصے پر اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی اہلکار گشت پر مامور تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ، سپاہی علی رضا سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ افغانستان کے علاقے گردیز سے کیا گیا۔
دوسری جانب ادھر بلوچستان کے علاقے تربت اورحشب میں دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایف سی کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ بلوچستان کے علاقے تربت اورحشب میں کیا گیا، حملے میں ایف سی ایک افسر سمیت چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے، شہدا میں کیپٹن عاقب،سپاہی نادر،سپاہی عاطف الطاف اورسپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.