رولپنڈی (ویب ڈیسک) آج رحیم یار خان، اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 15 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان، اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے
انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، حادثات کی مکمل تحقیقات ہوتی ہیں، محکمے میں باہر سے لوگ نہیں آتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا ہے، ریلیف اور ریسکیو کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا جائزہ لے رہا ہوں، ریلوے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کا کام تیز کرنے کا حکم دیا ہے، امدادی کیمپ قائم کر دیا ہے، ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے، ڈی ایس ریلوے سکھر سے جائے حادثہ پر پہنچے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید بتایا کہ حیدرآباد ٹرین حادثے پر 2 سیکشن افسران کو نوٹس جاری کیا ہے، جبکہ 2 افراد کو محکمے سے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیا سسٹم اور نئے لوگ لائے ہیں، نئی ٹرینیں تو شروع کی گئی ہیں لیکن نیا ٹریک نہیں ڈالا گیا، لوگ چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے تھے، نئی ٹرینیں شامل کر کے چھتوں پر سفر کرنے والوں کو بوگیوں میں بٹھایا۔
چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس کا مال گاڑی سے ٹکرانا ریلوے سسٹم کی ناکامی ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.