شیخ رشید کے ویزر ریلوے بننے کے بعد سے اب تک 79 ریلوے حادثات ہوچکے ہیں، آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے
کراچی (ویب ڈیسک) شیخ رشید کے ویزر ریلوے بننے کے بعد سے اب تک 79 ریلوے حادثات ہوچکے ہیں، آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے۔ اگست 2018ء سے جولائی 2019ء تک 79 ٹرین حادثے ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ جون میں 20 حادثے ہوئے جس میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ یکم جون کو لاہور یارڈ میں ریلف ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔ 3 جون کو عید اسپیشل ٹرین لالہ موسی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ 5 جون کو فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ 5 جون کو ہی کراچی ڈویژن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ ہوا اور تھل ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی کندھ کوٹ کے قریب پٹری سے اترگئیں۔
20 جون کو حیدرآباد اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین مال بردار ریل گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
18 جون کو ملتان ڈویژن میں ہڑپہ اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی۔ 22 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
